⭕️ Important points of Imam Hussain's Qiyam (peace be upon him) and Khutba Mina
👈 In today's class, the important points of the second part of Imam Hussain's sermon in the Mina sermon are being explained:
Addressing the Islamic scholars, Imam Hussain (A.S.) has mentioned their virtues over the common people and at the same time, he has also described some of the important reasons for these virtues, some of which are being mentioned here, which are the Imam's virtues. Understand the statements:
1. It is the responsibility of scholars to try to implement the commands of Allah Ta'ala in the society.
2. Protect the rights of the Ummah from being violated.
3. Give their rights to the weak and helpless in the society.
4- Don't usurp someone's right as your own.
5. Don't shy away from sacrificing your wealth to read the time.
6. Be willing to sacrifice your life in the cause of your Creator and Master in times of need.
7. For the sake of Allah, be prepared to compete with any nation or tribe.
8. Do not aspire to be companions of the Messenger of Allah [SAW] in Paradise without work and action.
9. If you do not fulfill your obligations, be afraid of divine punishment in this world and the next.
10. The honor and respect that the scholars and elders of the nation have received is from Allah, so respect and respect other dignitaries and those who have the knowledge of Allah.
🔰 In the next part of the second part of Imam Hussain's sermon, the conditions of that time have been mentioned, in the next class they will be described briefly.
🏴 KAREEMA FOUNDATION
⭕️ قیام امام حسین علیہ السلام اور خطبہ منیٰ کے اہم نکات
👈 آج کی کلاس میں خطبہ منیٰ میں امام حسین علیہ السلام کے خطبہ کے دوسرے حصہ کے اہم نکات کو بیان کیا جارہا ہے:
🔰 امام حسین علیہ السلام نے اسلامی علماء کو مخاطب کرتے ہوئے عام لوگوں پر ان کی فضیلتوں کا ذکر فرمایا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان فضیلتوں کی کچھ اہم وجوہات کو بھی بیان فرمایا ہے جن میں سے کچھ وجوہات یہاں ذکر کی جارہی ہیں جو امام کے بیانات سے سمجھ میں آتی ہیں:
۱۔ علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے احکام کو معاشرے میں رائج کرنے کی کوشش کریں۔
۲۔ امت کے حقوق کو پائمال ہونے سے بچائیں۔
۳۔ معاشرے میں کمزوں اور بے بس افراد کو ان کا حق دلوائیں۔
۴- کسی کے حق کو اپنا حق سمجھ کر نہ ہتھیا لیں۔
۵۔ وقت پڑھنے پر اپنے مال کی قربانی دینے سے پیچھے نہ ہٹیں۔
۶۔ ضرورت کے وقت اپنے خالق و مالک کی راہ میں جان کی قربانی پیش کرنے کے لئے آمادہ رہیں۔
۷۔ اللہ کی خاطر کسی بھی قوم و قبیلے سے مقابلہ کے لئے تیار رہیں۔
۸۔ بغیر کام اور عمل کے جنت میں رسول اللہ[ص] کے ساتھی بننے کی تمنا نہ رکھیں۔
۹۔ اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنے کی صورت میں دنیا و آخرت میں عذاب الہی کے نازل ہونے کا خوف رکھیں۔
۱۰۔ علماء اور قوم کے بزرگوں کو جو عزت و احترام ملا ہے وہ اللہ کی جانب سے ہے لہذا دوسرے صاحبان عزت اور اللہ کی معرفت رکھنے والوں کا لحاظ رکھیں اور ان کا احترام کریں۔
🔰 امام حسین علیہ السلام کے خطبہ کے دوسرے حصہ کے آئندہ حصہ میں اس زمانے کے حالات کا ذکر کیا گیا ہے، آئندہ کلاس میں ان کو مختصر طور پر بیان کیا جائے گا۔
🏴 KAREEMA FOUNDATION
Comments