⭕️ The establishment of Imam Hussain (AS) and the protection of true Islam
👈 Imam Hussain (peace be upon him) stood in the path of enjoining good and forbidding evil, i.e. guiding good and forbidding evil, and for this he offered sacrifices of himself and his loved ones in the field of Karbala on the day of Ashura, in the year 61 Hijri. and protected true Islam. Various news have been reported in this regard since the beginning of history. The Holy Prophet (pbuh) had also given many hadiths and prophecies.
🏴 Today is the 10th of Muharram, the martyrdom day of Imam Hussain (peace be upon him) and the martyrs of Karbala, so an important hadith is being mentioned, which is called "Hadith Loh".
🔰 Hadith Loh is the hadith which was written in the form of a tablet and was brought by Allah Almighty at the time of the birth of Mr. Jibreel (A.S.), Imam Hussain (A.S.) and the Prophet (S.A.) narrated it to Hazrat Fatima Zahra (S.A.). was presented as a gift. In this hadith, the greatness of Imam Hussain (peace be upon him) and the news of his martyrdom have been described.
🔰 In Hadith Lawh, Allah Ta'ala addressed Prophet Muhammad Mustafa (PBUH) and mentioned all the infallible Imams after him. This hadith is detailed, so only the text related to Imam Hussain (peace be upon him) is presented here:
*"O Muhammad (pbuh)... I have given you greatness and nobility through your two grandsons Hasan (pbuh) and Hussain (pbuh). After his father (pbuh) Hasan (pbuh) I Declared the center of my knowledge. After that Hussain (A.S.) will be the guardian and protector of my revelation. I gave Hussain (A.S.) greatness and dignity through martyrdom. He is superior among all the martyrs, his position is the highest and the highest, I have placed my word Tamma (the position of Imamate) with him (in the generation) and I have made it my eloquent and clear proof. I give reward and reward through the progeny and progeny of...
🔰 In this Hadith Lawh, 9 important characteristics of Imam Hussain (peace be upon him) have been mentioned:
1- Imam Hussain (AS) is the cause of greatness and nobility for his grandfather.
2. Imam Hussain (AS) is the treasurer of Allah's revelation and its real guardian.
3- Imam Hussain (AS) has been given the great honor of martyrdom.
4- Imam Hussain (a.s.) ended in happiness. (This is the reason that those who join you also get salvation and success, happiness).
5- You have attained the position of Sayyid al-Shahada, the leader of all martyrs.
6- You are the holder of the Kalima Tamma, that is, the office of Imamate, and from your generation will come innocent Imams.
7- You are the eloquent and clear argument of Allah. That is, Allah Ta'ala will complete His argument and decide against the people through Imam Hussain (AS).
8- The lineage and progeny of Imam Hussain (a.s.) is the measure of reward and reward from Allah.
🔰 Cliny, Coffee, Vol. 1, p. 527.; Kamal al-Din wa Tammam al-Naima, pp. 308-313; Al-Ihtjaj Tabarsi, vol. 1, p. 67.
🏴 KAREEMA FOUNDATION
⭕️ قیام امام حسین علیہ السلام اور حقیقی اسلام کی حفاظت
👈 امام حسین علیہ السلام نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر یعنی نیکیوں کی ہدایت اور برائیوں سے روکنے کی راہ میں جو قیام فرمایا تھا اور اس کے لئے کربلا کے میدان میں ، روز عاشورا، سنہ ۶۱ ہجری میں اپنی اور اپنے عزیزوں کی قربانیاں پیش کی تھیں اور حقیقی اسلام کی حفاظت فرمائی تھی۔ اس سلسلے میں ابتدائے تاریخ سے مختلف خبریں بیان ہوئی ہیں۔ پیغمبراکرم ص نے بھی بہت سی حدیثیں اور پیشنگوئیاں فرمائی تھیں۔
🏴 آج دس محرم، روز شہادت امام حسین علیہ السلام اور شہیدان کربلا ہے لہذا ایک اہم حدیث کا ذکر کیا جارہا ہے جس کو "حدیث لوح" کہا جاتا ہے۔
🔰 حدیث لوح وہ حدیث ہے جو ایک تختی کی صورت میں لکھی ہوئی اللہ تعالیٰ کی جانب سے جناب جبرئیل(ع)، امام حسین علیہ السلام کی ولادت کے وقت لے کر ائے تھے اور پیغمبر (ص) نے اسے حضرت فاطمہ زہرا(س) کو ہدیہ کے عنوان سے پیش کیا تھا۔ اس حدیث میں امام حسین علیہ السلام کی عظمتوں اور آپ کی شہادت کی خبر کو بیان کیا گیا ہے۔
🔰 حدیث لوح میں اللہ تعالیٰ نے پیغمبر محمد مصطفی (ص) کو خطاب کرتے ہوئے آپ کے بعد تمام معصوم اماموں کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ حدیث مفصل ہے لہذا یہاں صرف امام حسین علیہ السلام سے متعلق متن کا ترجمہ پیش کیا جارہا ہے:
*"اے محمد(ص)... میں نے آپ کو آپکے دو نواسوں حسن(ع) اور حسین(ع) کے ذریعہ عظمت و شرافت عطا کی ہے۔حسن (ع) کو ان کے بابا (ع)کے بعد میں نے اپنے علم کا مرکز قرار دیا۔ اس کے بعد حسین(ع) میرے وحی کے خزادار و محافظ ہونگے۔ میں نے حسین(ع) کو شہادت کے ذریعہ عظمت و شرافت بخشی ہے۔ اس کے انجام کو خیر و سعادت پر ختم کیا، وہ تمام شہیدوں میں برتر ہیں، اس کا مقام سب سے بلند و بالا ہے، میں نے اپنے کلمہ تامّہ (منصب امامت) کو اس کے پاس(نسل میں) رکھا اور اس کو میں نے اپنی بلیغ و واضح حجت و دلیل بنایا۔ میں اس کی آل و عترت کے وسیلے سے ثواب و عقاب دیتا ہوں..."
🔰 اس حدیث لوح میں امام حسین علیہ السلام کی 9 اہم خصوصیات کا ذکر کیا گیا ہے:
۱- امام حسین(ع) اپنے نانا کے لئے عظمت و شرافت کا سبب ہیں۔
۲۔ امام حسین(ع) اللہ کی وحی کے خزانہ دار اور اس کے اصلی محافظ ہیں۔
۳- امام حسین(ع) کو شہادت کا عظیم شرف عطا کیا گیا ہے۔
۴- امام حسین(ع) کا انجام خیر و سعادت پر ہوا۔ (یہی وجہ ہے کہ آپ سے ملحق ہونے والے بھی نجات اور کامیابی، سعادت سے ہمکنار ہوجاتے ہیں)۔
۵- آپ کو سید الشہداء، تمام شہیدوں کے سردار ہونے کا مقام حاصل ہوا ہے۔
۶- آپ کلمہ تامّہ یعنی منصب امامت کے حامل ہیں اور آپ ہی کی نسل سے معصوم امام آئیں گے۔
۷- آپ اللہ تعالیٰ کی بلیغ اور واضح دلیل ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ امام حسین(ع) کے ذریعہ لوگوں کے مقابلہ میں اپنی حجت تمام اور فیصلہ کرے گا۔
۸- امام حسین(ع) کی نسل و عترت، اللہ کی جانب سے ملنے والے ثواب اور عقاب کا میعار ہے۔
🔰 کلینی، کافی، ج۱، ص۵۲۷.؛ کمال الدین و تمام النعمة، ص۳۰۸ -۳۱۳؛ الاحتجاج طبرسی، ج۱، ص۶۷.
🏴 KAREEMA FOUNDATION
Comments