⭕️ Obstacles in the Way of Imam Hussain (AS) and Protection of True Islam
👈 It was stated in the previous lesson that the most important effect of Imam Hussain's aim was to guide the good and forbid the evil, that he fulfilled the task of "protecting the true Islam" through these actions. was given But there were three main obstacles in this way which threatened Islam.
The first factor and reason for the rise of Hussain (a.s.) was that the rulers and the opponents of true Islam worked to alienate people from the Holy Prophet (s.a.) and his Ahl al-Bayt (a.s.) through their propaganda and false propaganda. and was very successful in this way. As was explained in yesterday's class, the number of those who attributed false hadiths and sayings against the Prophet (PBUH) had increased.
🔰 Other examples in this regard are the historical facts and demands with which the anti-Shia books are full. In which such things attributed to the Prophet (PBUH) have been described, which show that the Prophet (PBUH) was an ordinary human being and committed such acts which are not committed by a common Sahabi. The list of these deeds cannot be mentioned here, but it is enough to say that all kinds of innocent person's deeds have been given to the Prophet (PBUH) which are insulting to the glory of the Prophet (PBUH) and his sanctity. But the status of other Companions and people in government seems to be superior and higher than the Prophet (PBUH).
🔰 After seeing the above mentioned fake and fabricated things, it is felt that this work was done to turn people away from the Prophet (PBUH) at this time or in the future. People should be disrespected by the Prophet (PBUH). The Prophet (pbuh) should be presented as a normal and innocent person like himself so that there will be no honor, greatness and status of the Prophet (pbuh) in the society and when this happens, his Ahl al-Bayt (pbuh) will also have no respect. There will be no respect, greatness and superiority because people will say that when the personality of the Prophet (PBUH) is not worthy of respect and the Prophet (PBUH) is like ordinary people, then what he did to Ali (PBUH) or people What has been described about the Bayt (peace be upon them) or any sincere companion, what has been mentioned about their virtues, all of them have no status. In the same way, whatever is said in condemnation of some misguided people or group will not hold any value because the words of a common innocent person have no value.
👈 Imam Hussain (A.S.) fought the most important fight against the conspiracies for the protection of the true religion of Islam and fought against the false propagandists by his words, his character and morals and after his martyrdom, the captives of Karbala caravan. He went to Syria, the center of liars, and described the greatness of Rasoolullah s.a.w. and Ahl al-Bayt Athar a.s. to the people and cursed and blamed the liars.
🔰 More things will be mentioned in this regard in the next class.
🏴 KAREEMA FOUNDATION
⭕️ قیام امام حسین علیہ السلام اور حقیقی اسلام کی حفاظت کی راہ میں موانع اور رکاوٹیں
👈 گذشتہ درس میں بیان کیا گیا تھا کہ امام حسین علیہ السلام کا جو مقصد نیکیوں کی ہدایت کرنا اور برائیوں سے روکنا تھا اس کا سب سے اہم اثر یہ ہوا تھا کہ آپ نے ان کاموں کے ذریعہ "حقیقی اسلام کی حفاظت" کا کام انجام دیا تھا۔ لیکن اس راہ میں تین طرح کی اہم رکاوٹیں تھیں جو اسلام کو خطرے میں ڈال رہی تھیں۔
🔰قیام حسینی(ع) کا پہلا عامل اور سبب یہ تھا کہ حکمرانوں اور سچے اسلام کے مخالفین نے اپنی تبلیغات اور غلط و جھوٹے پرچار کے ذریعہ لوگوں کو پیغمبراکرم(ص) اور آپ کے اہل بیت(ع) سے دور کرنے کا کام کیا تھا اور اس راہ میں بہت حد تک کامیاب ہوگئے تھے۔ جیسا کہ کل کے کلاس میں بیان کیا گیا تھا کہ پیغمبر(ص) کے خلاف جھوٹی حدیثوں اور باتوں کو منسوب کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہوگئی تھی۔
🔰 دوسری مثالیں اس سلسلے میں وہ تاریخی حقائق اور مطالب ہیں جن سے مخالفان شیعہ کی کتابیں بھری ہوئی ہیں۔ جن میں پیغمبر(ص) سے منسوب ایسی ایسی باتیں بیان ہوئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ (معاذاللہ) پیغمبر(ص) ایک معمولی انسان تھے اور ایسے ایسے کاموں میں کے مرتکب ہوئے ہیں جن کا مرتکب عام صحابی بھی نہیں ہوتاہے۔ یہاں ان کاموں کی فہرست بیان نہیں کی جاسکتی ہے لیکن اتنا بتانا کافی ہے کہ ہر طرح کے غیر معصوم شخص کے کاموں کی نسبت پیغمبر(ص) کی طرف دی گئی ہے جن سے پیغمبر ص کی شان اور آپ کے تقدس میں تو گستاخی ہوتی ہے لیکن دوسرے صحابی اور حکومت پر قابض لوگوں کا مرتبہ پیغمبر (ص) سے بھی برتر اور بالا نظر آتا ہے۔
🔰 مذکورہ جعلی اور من گھڑت باتوں کو دیکھنے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ یہ کام اسی لئے انجام دیا گیا تھا تاکہ لوگوں کو اسی زمانے میں یا آئندہ پیغمبر(ص) سے دور کردیا جائے۔ لوگوں پیغمبر(ص) سے بدظن کردیاجائے۔ پیغمبر(ص) کو ایک معمولی اور غیرمعصوم اپنے جیسے شخص بناکر پیش کیا جائے تاکہ معاشرہ میں پیغمبر(ص) کی کوئی عزت و عظمت و حیثیت باقی نہ رہ جائے اور جب ایسا ہوجائے گا تو آپ کے اہل بیت(ع) کی بھی کوئی عزت و عظمت و برتری نہیں رہےگی اس لئے کہ لوگ کہیں گے کہ جب پیغمبر (ص) کی شخصیت (معاذاللہ) قابل عزت و احترام نہیں ہےاور پیغمبر (ص) ہی عام لوگوں کی طرح ہے تو جو کچھ انہوں نے علی علیہ السلام یا اہل بیت علیہم السلام یا کسی مخلص صحابی کے بارے میں بیان کیا گیا ہے، ان کی فضیلتوں کا ذکر کیا ہے ان سب کی بھی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اسی طرح جو کچھ بھی کچھ گمراہ لوگوں یا گروہ کی مذمت میں کہا ہے ان کی بھی اہمیت نہیں رہےگی اس لئے کہ عام غیرمعصوم شخص کی باتوں کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا ہے۔
👈 امام حسین علیہ السلام نے حقیقی دین اسلام کی حفاظت کے لئے سب سے اہم مقابلہ انہیں سازشوں سے کیا تھا اور اپنے باتوں، اپنے کردار و اخلاق کے ذریعہ جھوٹے پرچار کرنے والوں سے مقابلہ کیا اور آپ کی شہادت کے بعد اسیران کربلا کے قافلے نے انہیں جھوٹوں کے مرکز شام میں جاکر لوگوں کے سامنے رسول اللہ ص اور اہل بیت اطہار ع کی عظمتوں کو بیان کیا اور جھوٹوں پر لعنت و ملامت فرمائی۔
🔰 آئندہ کلاس میں اس سلسلے میں مزید باتوں کا ذکر کیا جائے گا۔
🏴 KAREEMA FOUNDATION
Comments